
فلم “اوم شانتی اوم” میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف بھارتی اداکار چل بسے
معروف بالی ووڈ فلم “اوم شانتی اوم” میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف بھارتی اداکار نتیش پانڈے چل بسے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جبکہ ان کی عمر 51 سال تھی۔
نتیش پانڈے کے بہنوئی نے اداکار کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے جبکہ اب ان کے پسماندگان میں ان کی اداکارہ بیوی ارپیتا پانڈے ہیں۔
اداکار نتیش کو فلم ”اوم شانتی اوم“ میں شاہ رخ خان کے اسسٹنٹ کے کردار سے شہرت ملی تھی۔
اپنے پورے کیرئیر میں نتیش نے کرداروں کی ایک وسیع رینج کو پیش کیا جبکہ وہ آخری بار ہٹ سیریز ’انوپما‘ میں نظر آئے تھے۔
نتیش پانڈے کے انتقال کی خبر پر بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر اظہارِ تعزیت کیا اور باصلاحیت اداکار کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News