
معروف ماڈل و اداکارہ گھڑ سواری کے دوران المناک حادثے میں چل بسیں
معروف ماڈل و اداکارہ سینا ویر گھڑ سواری کے دوران المناک حادثے میں چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2022 کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل سینا ویر کو گزشتہ ماہ گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہا رگئیں۔
معروف ماڈل و اداکارہ سینا ویر کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی ہے۔
سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ پر گھڑ سواری کررہی تھیں جب ان کا گھوڑا گر گیا۔
ماڈل کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، تاہم 4 مئی کو سینا 23 سال کی عمر میں دم توڑ گئیں۔
واضح رہے کہ معروف ماڈل و اداکارہ سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News