
فاطمہ ثنا کو کس بالی ووڈ اداکار سے محبت ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا نے کنگ خان سے محبت کا اعتراف کیا ہے۔
بالی ووڈ کی نوجوان حسینہ فاطمہ ثنا شیخ نے فلم’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا، تاہم فاطمہ بطور چائلڈ آرٹسٹ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’ون ٹو کا فور‘‘ (2001ء) میں پہلے ہی کام کر چکی ہیں، یعنی عامر خان سے پہلے اداکارہ شاہ رخ خان کو جانتی تھیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ان کی پہلی محبت ہیں اور وہ ان کے ساتھ رومانس کرنے کی خواہشمند ہیں۔
فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ’’ون ٹو کا فور‘‘ میں کام کیا ،تب ان کی عمر 10برس بھی نہیں تھی اور اسی وقت انہیں کنگ خان سے محبت ہوگئی تھی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ شاہ رخ خان سے عشق کرنا چاہتی تھیں، جسکی وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ حقیقت میں نہیں بلکہ اسکرین پر شاہ رخ خان کے ساتھ عشق کرنا چاہتی ہیں، تاہم ان کی پہلی محبت کنگ خان ہی ہیں۔
فاطمہ شیخ نے کہا کہ انہیں اس وقت بے حد تکلیف پہنچی اور ان کا دل ٹوٹ گیا، جب انہیں بچپن میں ہی یہ پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں۔
فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو دیکھ کر سوچا کہ یہ ان کی بیوی کیسے بنیں۔
واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ خبر سرگرم ہے کہ وہ عامر خان سے محبت کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News