
معروف بھارتی اداکار کے ہاتھوں دوسرے اداکار کی موت
بھارت میں شراب کے نشے میں دھت تامل فلم انڈسٹری کے ایک اداکار نے دوسرے کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ مقتول اداکار سرن راج اپنی موٹرسائیکل پر سوار تھا جسے ساتھی اداکار پیلانیاپن نے اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی۔
یہ حادثہ ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے مضافاتی علاقے میدوراوئیل میں پیش اس وقت پیش آیا جب سرج راج اپنی موٹرسائیکل پر کام سے گھر واپس جا رہا تھا۔
وہ آرکٹ روڈ پر تھا جب ساتھی اداکار نے اس کی موٹرسائیکل سے اپنی کار ٹکرا دی۔ سرج راج کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم راستے میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 41 سالہ ملزم حادثے کے وقت شراب کے نشے میں دھت تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News