
گریٹر اقبال پارک کیس؛ خاتون ٹک ٹاکر نے برسوں بعد سچ اگل دیا
گریٹر اقبال پارک کیس میں خاتون ٹک ٹاکر نے برسوں بعد سچ اگل دیا ہے۔
گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے مقدمہ میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ریمبو نے دوستوں کے ساتھ مل کر ان سے بدتمیزی کی۔
متاثرہ خاتون نے سیشن کورٹ لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اگست کو ملزم عامر سہیل عرف ریمبو نے اپنے 16 دوستوں کے ہمراہ مینار پاکستان پر مجھے بلایا، اوراپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھ سے بدتمیزی کی۔
دوران سماعت عامر سہیل سمیت 16 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ تھانا لاری اڈا پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔
عدالت نے سماعت 20 جون تک ملتوی کرتے ہوئے خاتون کو آئندہ سماعت پر جرح کیلئے طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News