
معروف بھارتی اداکارہ کاجول سے متعلق افسوسناک خبر
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں جبکہ انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تصویریں بھی ہٹا دیں۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہوں، مجھے زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے۔
Taking a break from social media. pic.twitter.com/9utipkryy3
Advertisement— Kajol (@itsKajolD) June 9, 2023
واضح رہے کہ کاجول انسٹاگرام پر خاصا ایکٹو رہتی ہیں پوسٹس ڈیلیٹ کیے جانے سے قبل کاجول کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی فیملی اور شوہر اجے دیوگن سمیت، فلمی کیرئیر کی کئی تصاویر موجود تھیں جنہیں اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
اداکارہ کے پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے ساتھ ساتھ شیئر کیے گئے پیغام کے باعث ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News