
اداکار فیروز خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا دوسری شادی سے متعلق اہم بیان آگیا ہے۔
حال ہی میں اداکار کی ایک پوسٹ پر مداح نے انکو دوسری شادی کا مشورہ دیا ہے جس پر اداکار کا جواب بھی آگیا۔
مداح نے لکھا کہ ‘کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟ آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 برس کا ہوں اور میری 2 بیویاں ہیں۔
صارف کے اس مشورے پر فیروز خان نے جواب دیا کہ آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی ، ان کے 2 بچے تھے تاہم 2022 میں علیٰحدگی ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News