
پُرتشدد ہنگاموں میں حصہ لینے پر معروف اداکار کو گرفتار کرلیا گیا
پُرتشدد ہنگاموں میں حصہ لینے پر ہالی ووڈ کے معروف اداکار جے جانسٹن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں میں حصہ لینے کے الزام میں جے جانسٹن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) نے مشہور کامک بابز برگرز کے اداکار جے جانسٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پُرتشدد مظاہروں میں حصہ لیا اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔
ایف بی آئی نے اداکار پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے جے کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں مظاہرین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
The #FBI is still seeking information on people who took part in the violence at the U.S. Capitol on January 6. If you know this individual, visit https://t.co/iL7sD5efWD. Refer to photo 247 in your tip. pic.twitter.com/CetMHzU190
— FBI (@FBI) March 4, 2021
ایف بی آئی نے اداکار کے خلاف عدالت میں بیان دیا ہے کہ جے جانسٹن ویسٹ پلازہ کے قریب پولیس آفیسرز پر حملہ کرنے والے مظاہرین میں بھی شامل تھے، تاہم کیلیفورنیا میں عدالت میں پیشی کے بعد جانسٹن کو 25,000 امریکی ڈالر کے بانڈ پر رہا کر دیا گیا ہے۔
اداکار نے اپنے خلاف الزامات یا 6 جنوری کے فسادات میں اپنے مبینہ طور ملوث ہونے سے متعلق میڈیا پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ 6 جنوری سال 2021 میں جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں عبرتناک شکست دی تھی جس پر ٹرمپ کے حامی مظاہرین کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں پرتشدد ہنگامے اور جلاؤ گھراؤ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News