Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے معروف کامیڈین اداکار نے لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا

Now Reading:

بھارت کے معروف کامیڈین اداکار نے لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا

بھارت کے معروف کامیڈین اداکار نے لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا

بھارت کے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے جونیئر اداکار تیرتھ آنند راؤ نے فیس بُک پر لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے پروگرام کے اداکارنے فیس بک پر لائیو سیشن کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک خاتون سے تعلقات تھے جو اب انہیں جذباتی طور پر ہراساں کر رہی ہے۔

میں اس عورت کی وجہ سے 3 سے 4 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہوں، اس نے مجھ سے یہ رقم بٹوری ہے، میرا اس سے اکتوبر سے تعلق ہے: اداکار__فوٹو: فائل

 تیرتھ آنند راؤ کے مطابق وہ خاتون دو بچیوں کی ماں ہے جبکہ کچھ عرصہ وہ ان خاتون کے ساتھ لیو اِن رلیشن شپ میں بھی رہے۔

لائیو سیشن کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی اس حالت کی ذمہ دار وہ خاتون ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو انہیں انصاف ملنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں اس عورت کی وجہ سے 3 سے 4 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہوں، اس نے مجھ سے یہ رقم بٹوری ہے، میرا اس سے اکتوبر سے تعلق ہے، میں اتنے پیسوں کا دین دار ہوگیا ہوں اسی لیے خودکشی کر رہا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھ آنند نے اپنی بات مکمل کی اور زہر کو گلاس میں ڈال کر پیا اور خودکشی کی کوشش کی تاہم لائیو سیشن میں اداکار کی یہ حالت دیکھ کر ان کے کچھ دوستوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

  تیرتھ آنند راؤ کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اداکار 2021 میں کووڈ 19 میں بھی خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں جس کی وجہ مالی حالات تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تیرتھ آنند راؤ نے بتایا کہ اب وہ مکمل صحت یاب ہیں اور گھر آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ تیرتھ آنند راؤ کافی عرصہ کپل شرما شو کا حصہ رہے، وہ پروگرام میں معروف بھارتی اداکارہ ‘نانا پاٹیکر’ کی نقل کیا کرتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر