
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان کا اپنے بچوں سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
فیملی جج شرقی نے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیاں تنازعہ سے متعلق گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی کسٹیڈی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی جج شرقی کے روبرو اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیاں تنازعہ سے متعلق اداکار کی جانب سے دائر گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی کسٹیڈی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
فیروز خان عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید پر بچوں کیلئے کپڑے و دیگر چیزیں بھی لیں، لیکن مجھے بچوں سے نہیں ملایا گیا اور نہ ہی بچوں کو کپڑے دے سکا۔
وکیل نے مؤقف دیا کہ علیزے کے گھر میں میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے بچوں کو عدالت نہیں لا سکتے۔
عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم پر آج بچوں کی فیروز خان سے ملاقات ہونی تھی۔ فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان چند ماہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ فیروز خان نے بچوں سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News