
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے لئے شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
اسٹار اداکارہ نے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک گانے پر لپسنگ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو میں ٹرانسفورمیشن کا استعمال کیا جہاں پہلے وہ بغیر میک اپ کے نظر آرہی ہیں اور بعد میں ایک دلکش انداز میں کیمرے کے سامنے واپس آئیں۔
ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر ابھی مشہور ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News