Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم ’جیلر‘ کا گانا ’کاوالا‘ کا ہندی ورژن بھی ریلیز کردیا گیا

Now Reading:

فلم ’جیلر‘ کا گانا ’کاوالا‘ کا ہندی ورژن بھی ریلیز کردیا گیا
کاوالا

فلم ’جیلر‘ کا گانا ’کاوالا‘ کا ہندی ورژن بھی ریلیز کردیا گیا

بھارت کے نامور میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم جیلر کے گانے کاوالا، جس نے ہر کسی کو اپنی گرفت میں لے لیا،  کا ہندی ورژن ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس حقیقت سے قطعی انکار نہیں ہے کہ انیرودھ روی چندر کا جیلر ساؤنڈ ٹریک ’کاوالا‘ سامعین کے لیے ایک بڑا ہٹ ثابت ہوا ہے اور اس گانے کو وائرل ٹریکس کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔

کاوالا کی مقبولیت کی پیش نظر اس کا اس کا ہندی ورژن ریلیز ہو چکا ہے، اور اسے ٹو آ دلبرا کہا جاتا ہے، جو کہ اصل گانے کے جوہر کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس گانے کے ہندی ورژن کے لانچ پر اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے بھی شرکت کی اور سب کو اپنے ڈانس مووز سے محسور کرتی ہوئی نظر آئیں۔

دریں اثنا، کاوالا انسٹاگرام ریلز پر ایک ٹرینڈنگ گانا بنی ہوئی ہے، جس میں لاتعداد صارفین اس پر خود کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں اور اس گانے نے چند ہی دنوں میں یوٹیوب پر 70 ملین آراء کو بھی عبور کر لیا ہے۔

Advertisement

اگر ’کاوالا‘ گانے کی ویڈیو کی بات کی جائے تو اِس میں تمنا بھاٹیہ کے ساتھ جنوبی انڈیا کے سپرسٹار رجنی کانت بھی جلوہ گر ہیں۔

اس فلم میں رجنی کانت، موہن لال، جیکی شروف اور تمنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔

واضح رہے 10 اگست کو ریلیز ہونے والی اِس فلم کی کہانی ایسے جیلر کے گرد گھومتی ہے جو جیل میں قید گینگ کے ایک سرغنہ کو گینگ کی جانب سے جیل سے نکالنے پر روکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر