Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوستوں کے بجائے شوہر کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر نیٹ فلکس دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں، ایمان علی

Now Reading:

دوستوں کے بجائے شوہر کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر نیٹ فلکس دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں، ایمان علی

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی کا کہنا ہے کہ دوستوں کے بجائے شوہر کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر نیٹ فلکس دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔

  انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی کم اعتماد رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتیں۔

ایمان علی نے کہا کہ فلم ’ٹچ بٹن‘ میں انہوں نے صرف اپنا کردار انجوائے کیا، ٹچ بٹن کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ان کا خیال نہیں رکھا گیا، سیٹ پر سہولیات نہیں تھیں، وینیٹی وین نہیں دی گئی، اُس وقت سردی بہت زیادہ تھی تو ہیٹر بھی نہیں چل رہا تھا۔

ٹیلی ویژن پر کام کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے ایمان علی نے کہا کہ ایک مختصر سیریل کے حوالے سے بات چل رہی ہے، جلد ہی ٹی وی پر نظر آؤں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فلم یا ڈرامے میں ایکشن کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، مجھے اسلحہ بہت پسند ہے، مجھے اپنا آپ مکمل لگتا ہے جب میں اسلحہ اٹھاتی ہوں، اس لیے میں چاہتی ہوں کہ کسی ڈرامے یا فلم میں اسلحہ اٹھا کر کردار ادا کروں۔

اداکارہ نے  کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت پیاری ہوں لیکن آئینہ دیکھ کر یقین نہیں آتا، اس لیے میں میک اپ کرنے کے بعد آئینہ نہیں دیکھتی۔

ایمان علی نے کہا کہ میں سیلفی نہیں لے سکتی، میں چاہتی ہوں کہ کوئی میری تصاویر لے، اسے ایڈٹ کرے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرلے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں میرے زیادہ دوست نہیں ہیں کیونکہ میرے پاس فالتو وقت نہیں ہے، دوستیاں مجھے جھوٹی لگتی ہے، سب جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں، میں اپنے شوہر کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر نیٹ فلکس دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

ایمان علی نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد کی زندگی زیادہ بہتر ہوگئی ہے، جیون ساتھی کے ساتھ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر