پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سحر خان کا سینئر اداکار فیصل قریشی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سحر خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فیصل قریشی ان اداکاروں میں سے ہیں جن کے ڈرامے دیکھتے دیکھتے ہم بڑے ہوئے ہیں، ان کے دوستانہ رویے کی وجہ سے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں لیکن انہوں نے سیٹ پر سینئر ہو کر کوئی بلاجواز غصہ نہیں دکھایا بلکہ اکثر وہ مجھے چھیڑتے تھے کہ تم بہت بولتی ہو، میری فیصل قریشی سے پہلی ملاقات ایک شو پر ہوئی تھی۔
سحر خان نے کہا کہ میں اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کو ترجیح دیتی ہوں چاہے سامنے کوئی بھی ہو اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں گھبرائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
