سحر حیات اور سمیع رشید ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے
پاکستان کی معروف ٹک ٹاک جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر سمیع رشید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے حوالے سے اسٹوری شیئر کی، جس کے مطابق سحر حیات بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں، جسے سحر حیات نے بھی ری شیئر کیا۔

سمیع رشید نے ایک اور اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ کون سا وی لاگ پہلے چاہیئے؟ ولیمے کا یا اسپتال سے سحر کا؟

ٹک ٹاکر کی جانب سے یہ سوال کرنے پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ٹک ٹاکرز بیماری کو بھی کیش کرواتے ہیں۔

بعدازاں سمیع رشید نے ولیمے کا وی لاگ انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ سحر حیات اب بالکل خیریت سے ہیں۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
