
اُشنا شاہ کونسا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ وہ گھریلو تشدد کو مثبت انداز میں پیش کرنے والے کردار ادا نہیں کریں گی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ بیچاری اور مظلوم عورت کے کردار ادا کرتے ہوئے وہ ڈراموں میں اتنا روئی ہیں کہ ان کی آنکھیں رو رو کر تھک چکی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ اب کچھ بھی ہوجائے وہ گھریلو تشدد کو اچھی چیز کے طور پر پیش کرنے والے کردار نہیں نبھائیں گی۔
اشنا شاہ نے کہا کہ بطور اداکارہ اب وہ میچوئر ہو چکی ہیں، ان کی اداکاری بھی بہتر ہوئی اور اب مقبول ہوجانے کی وجہ سے بہت سارے غلط کرداروں کو مسترد بھی کر سکتی ہیں۔
اداکارہ نے ساس اور بہو کے جھگڑوں کے درمیان بنائے جانے والے ڈراموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اچھے ڈرامے بننے چاہئیں اور دوسری کہانیاں بھی آنی چاہئیں لیکن پروڈیوسرز اپنا پیسہ ڈبونا نہیں چاہتے، اس لیے وہ ایسے ڈراموں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جس سے انہیں کمائی ہو۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ایک طرح سے ایسے ڈرامے بنانا مجبوری بھی ہے کیونکہ انڈسٹری کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے فی الحال ایسا ہی کرنا پڑے گا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا کہ جلد ہی وہ ایک ڈرامے میں خود مختار اور مضبوط خاتون کے کردار میں دکھائی دیں گی، جس میں انہوں نے زائد العمر خاتون کا روپ دھارا ہے جبکہ وہ ڈرامے میں اپنے شوہر سے زیادہ کامیاب اور پیسے کمانے والی ہوتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News