فلم ’باغبان‘ دھرمیندر نے کیوں نہیں دیکھی تھی؟ اہم وجہ سامنے آگئی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے حالیہ انٹرویو میں فلم باغبان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہیمامالنی سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ دھرمیندر نے آپ کی اور امیتابھ بچن کی آن اسکرین کیمسٹری کی وجہ سے فلم باغبان دیکھنے سے انکار کیا؟
صحافی کے سوال پر اداکارہ ہیمامالنی نے کہا کہ میں اس بارے میں نہیں جانتی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتی تھیں تاہم ان کی والدہ نے انہیں فلم کرنے کے لیے راضی کیا۔
واضح رہے کہ فلم باغبان ایک فیملی فلم تھی جس کی ہدایت کاری روی چوپڑا نے کی تھی جبکہ ہیما مالنی اور امیتابھ بچن نے فلم میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
