Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالیہ بھٹ نے اپنی اخلاقیات سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

Now Reading:

عالیہ بھٹ نے اپنی اخلاقیات سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی سُپر اسٹار عالیہ بھٹ نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کا دل جیت لیا۔

عالیہ بھٹ کا نام ایک مرتبہ پھر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے تاہم اس مرتبہ اس کی وجہ ان کی کوئی فلم نہیں بلکہ ان کا اخلاق ہے۔ سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک فوٹوگرافر کا فٹ پاتھ پر پڑا جوتا اُٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ ڈنر کر کے ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں کہ پاپارازی ان کی تصاویر لینے کیلئے وہاں جمع ہوگئے اسی دوران ایک فوٹوگرافر کا جوتا فٹ پاتھ پر رہ گیا۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے فوٹوگرافر کیلئے تصاویر بنوائیں اسی دوران ان کی نظر جوتے پر پڑی۔ عالیہ نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود نیچے پڑا جوتا اُٹھایا اور فوٹوگرافر کو اس کا جوتا واپس لوٹانے اس کے قریب پہنچ گئیں۔

فوٹوگرافر اداکارہ کو جوتا اُٹھانے سے روکتے رہے تاہم اداکارہ نے ہچکچاہٹ محسوس کیے بغیر جوتا اُٹھا لیا اور ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ انہیں سُپر اسٹار ہونے کا کوئی غرور نہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور مداح اداکارہ کے اس عمل پر ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

ایک مداح نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عالیہ ایک ہی دل ہے کتنی مرتبہ جیتو گی‘۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ عالیہ ہمیشہ یہ ثابت کر دیتی ہیں کہ وہی اصلی سُپر اسٹار ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ جلد رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی نئی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں جلوہ گر ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر