
نواز الدین صدیقی ایک بار پھر اہلیہ کی طرف سے تنقید کا شکار
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی ایک بار پھر اہلیہ کی طرف سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں نوازالدین کی خودنوشت ’این آرڈنری لائف‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو اپنے عشق ماشوقی کا کھلے عام چرچہ کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے کہ ان کی ایک بیٹی ہے جس کے ذہن پر اس کتاب کی وجہ سے بُرا اثر پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات ہیں جن کے افیئرز ہوتے ہیں لیکن وہ ان کا کھلے عام تذکرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
عالیہ صدیقی نے کہا کہ اداکارہ نیہاریکا سنگھ اور سنیتا راجوار کی نجی زندگی بھی ہے اور ان کا اپنا ایک خاندان ہے، کم از کم نواز الدین کو ان کا نام اس طرح عوامی سطح پر لینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز الدین کو کتاب لکھنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ ان کی بیٹی کل کو بڑی ہوگی اور یہ سب پڑھے گی تو کیا سوچے گی کہ میرے والد کا نیو یارک کی ایک ویٹرس کے ساتھ بھی افیئر تھا۔
خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے 2017 میں اپنی کتاب ’این آرڈنری لائف‘ کی اشاعت کے بعد اسے واپس لے لیا تھا اور اسے شائع کرنے پر سب سے معافی بھی مانگ لی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News