
ریچا چڈھا نے سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ماسٹر قرار دیا
بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا، جو رام لیلا میں کام کر چکی ہیں، نے ان کی آنے والی فلم ہیرامنڈی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کیا ہے۔
ریچا چڈھا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کی اور فلم ہیرامنڈی میں ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے متعلق بات کی ۔
رچا نے ایک ادارے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ مشکل تھا کیونکہ کوئی بھی ایک بہترین ڈائریکٹر سے جھوٹ نہیں بول سکتا۔
“ہیرامنڈی کی شوٹنگ، میرے لیے بہت مشکل وقت تھا کیونکہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ بات یہ ہے کہ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے۔ وو آپکی آنکھوں میں جھوٹ پکڑ لیتے ہیں‘‘۔
“وہ ایک ماسٹر ہیں، تو وہ جان جائیں گے کہ کیا کر دیا، اچھا ہے، تکنیکی طور پر ٹھیک ہے۔ پر دل سے نہیں آیا۔ مجھے ایسے آنا چاہئیے۔”
اداکارہ نے کہا کہ وہ سنجے کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ انہیں سخت محنت کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
“کبھی کبھی میں لباس کے نیچے مائیک پہنتی ہوں۔ آواز والا آکے بولے گا آواز آ رہی ہے۔ اور میں یہ کہتی ہوں کہ ‘یہ میرے دل کی دھڑکن ہے۔ کیا کریں. مجھے ایک سخت شاٹ کرنا ہے، اور میرا دل زور دے دھڑک رہا ہے۔
“میں در رہی ہو، اسلیئے دھک دھک ہو رہا ہے۔” لیکن ہاں، مجھے ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے جو مجھے اس انداز میں آگے بڑھاتے ہیں۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News