پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی سابقہ اہلیہ کو سوشل میڈیا پر تنگ نہ کریں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں۔
انہوں نے لکھا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہوا تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ باقی نہیں ہے۔
اداکار نے لکھا کہ یہ بہت اچھا ہو گا اگر میرے لوگ اس کی حمایت کریں، اس کے لیے عام زندگی میں واپسی کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
دوسری جانب اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک مداح نے سوال پوچھا ہے کہ فیروز آپ آج کل کی نوجوان لڑکیوں کو کیا صلاح دینا چاہیں گے؟ ان کے تحفظات ان کے خوابوں سے متعلق، آپ کیا کہنا چاہیں گے؟
سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ عورت کی عزت اور احترام بہت ضروری ہے، بہت ضروری۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News