
پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے اداکار فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ اپنے بچوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرے لیے امن اور سکون کی خواہش کرو! سب کچھ اچھا ہے۔‘
اداکار کی اس پوسٹ پر اُن کی بہن، فلم مولا جٹ کی ’دارو‘، اداکارہ حمیمہ ملک نے بھائی اور اُس کے بچوں کو خوب دعائیں دی ہیں اور اِنہیں اپنی جان قرار دیا ہے۔
اس پوسٹ کو جہاں فیروز خان کے لاکھوں مداحوں نے لائیک کیا ہے وہیں ہزاروں نے کمنٹس بھی کیے ہیں۔
جہاں کچھ انسٹاگرام صارفین فیروز خان کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں ایک صارف کا اداکار سے سوال پوچھتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’ یہ طلاق کے بعد ہی بچوں کا اتنا خیال آ رہا ہے ورنہ طلاق سے پہلے تو ایک بھی تصویر کبھی بچوں کے ساتھ شیئر نہیں کی۔‘
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے آج کل فیروز خان کو اپنے بچوں کی کسٹڈی ملی ہوئی ہے۔
اس تصویر سے قبل بھی اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
اس ویڈیو پر بھی تنقیدی تبصروں میں صارفین کا کہنا تھا کہ فیروز خان کو اپنے بچوں کے ساتھ اپنا پیار اور جذبات پرائیویٹ رکھنا چاہیے، ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا مناسب عمل نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News