
اس بچپن کی تصویر میں بالی ووڈ کی دو ’سپراسٹار بہنوں‘ کو پہچان سکتے ہیں؟
نیتو کپور نے کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے بچپن کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی، جس میں بہنیں مشکل سے پہچانی جارہی ہیں۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کی والادہ اور نامور اداکارہ نیتو کپور نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پیاری بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں کپور خاندان کی نوجوان نسل کو دکھایا گیا ہے۔
تصویر میں ایک چھوٹی کرشمہ کپور، کرینہ کپور، نتاشا نندا، اور نکھل نندا کو ایک بچے کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکار رنبیر کپور ہیں۔
آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور کرینہ اور کرشمہ کی چچی بھی ہیں۔ یہ سپر اسٹار بہنیں اداکار رندھیر کپور کی بیٹیاں ہیں۔
نیتو کپورنے اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپ لوڈ کیا، اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا دی کیوٹیز ۔۔
اس تصویر کو جیسے ہی کرینہ کپور نے دیکھا، تو انہوں نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریڈ ہارٹ ایموجیز کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا۔ کرشمہ نے بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’خاندانی محبت‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News