
حمائمہ ملک کا بھتیجے کی کسٹڈی ملنے پر جذباتی پیغام جاری
پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بھتیجے کی کسٹڈی ملنے پر جذباتی پیغام جاری کر دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھائی اور اداکار فیروز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں فیروز خان کو بیٹے سلطان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بلآخر میرا سلطان اور ابو سلطان ایک ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ عدالت نے اداکار فیروز خان کی موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت کے دوران بیٹے سلطان کو 19 سے 24 جولائی تک فیروز خان کے حوالے کیا تھا جبکہ بیٹی فاطمہ کو 2 دن کے لیے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک دینے کی ہدایت کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News