Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان کا شاہ رخ خان سے متعلق حیران کُن انکشاف

Now Reading:

عامر خان کا شاہ رخ خان سے متعلق حیران کُن انکشاف

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار عامر خان نے شاہ رخ خان سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان نے حال ہی میں ٹیکنالوجی اور لیڈر شپ سمٹ میں شرکت کی۔

اس موقع پر اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکنالوجی سے اتنا لگاؤ نہیں رکھتے تھے لیکن شاہ رخ خان انہیں ٹیکنا لوجی کی طرف لے کر آئے، میرا ٹیکنالوجی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 1996 میں شاہ رخ خان اور میں امریکا اور برطانیہ میں ٹیکنالوجی پر ایک شو کر رہے تھے اور اس وقت شاہ رخ خان ٹیکنالوجی سے بہت واقف رہتے تھے، ایک کمپنی نے اس وقت ایک نیا لیپ ٹاپ نکالا جس پر شاہ رخ خان نے انہیں لیپ ٹاپ لینے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا مجھے کیا ضرورت ہے کمپیوٹر کی؟ تو اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ تو سمجھ نہیں رہا، اس میں تو دفتر کی چیزیں ڈال، یہ ڈال وہ ڈال اور مجھے بہت سمجھایا تو میں نے کہا جو تو لے گا اپنے لیے وہی میرے لیے لے لینا۔

Advertisement

عامر خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نے انہیں لیپ ٹاپ دیا جو انہوں نے پانچ سال تک استعمال ہی نہیں کیا اور جب پانچ سال بعد میں نے ایک نیا منیجر رکھا تو وہ بولا سر میں نے آپ کا ایک لیپ ٹاپ دیکھا ہے، وہ پڑا رہتا ہے کیا میں اسے استعمال کرسکتا ہوں؟ جس پر میں نے ہامی بھری اور کہا پلیز اسے استعمال کرو۔

معروف اداکار عامر خان نے مزید بتایا کہ جب منیجر نے لیپ ٹاپ آن کیا تو وہ آن ہی نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر