پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنی پسند کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے پسندیدہ فنکاروں سے متعلق کہا کہ انہیں بطور ایکٹر وہاج علی اور فواد خان پسند ہیں، صبا قمر اداکاراؤں میں پسندیدہ ہیں جبکہ احد رضا میر کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔
سحر خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے ان کی کچھ باؤنڈریز ہیں، تاہم اگر کوئی اچھا پروجیکٹ ہوا تب ہی وہ اس کو کرنے کی حامی بھریں گی، لیکن پہلے وہ اپنے ملک میں کام کرنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا اگر کوئی کردار مجھے آفر ہو جو میں نہیں کرسکتی تو منع کردوں گی، یہ نہیں سوچوں گی کہ کاسٹ بڑی ہے۔
انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پسند کی شادی پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ اس طرح دو لوگ ایک دوسرے کو جان لیتے ہیں اور ایک دوسرے کے مزاج سے واقف ہوتے ہیں لیکن جنہوں نے ارینج میرج کی ہے، ان کی شادیاں بھی کامیاب ہیں، یہ نصیب کی بات ہے البتہ ہمسفر محبت اور عزت کرنے والا ہونا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
