Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہما قریشی کے موٹاپے پر تنقید؛ اداکارہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

ہما قریشی کے موٹاپے پر تنقید؛ اداکارہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے اپنے وزن  پر ٹرولنگ کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی پر ذاتی کمنٹس کرنے کے بجائے اگر فلم پسند نہ آئے یا اداکارہ اچھی نہ لگے تو فلم نہ دیکھیں۔ 

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کوئی نئی بات نہیں اور معاملہ باڈی شیمنگ کا ہو تو تبصرے کرنے والوں کو مزید چٹخارے مل جاتے ہیں۔ رانی مکرجی کو اپنی آواز اور ابھیشک بچن کو والد کی طرح کامیاب نہ ہونے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ودیا بالن کو اپنے بڑھتے وزن پر تنقید اور مذاق کا نشانہ بننا پڑتا رہا ہے اور اس فہرست میں اب ہما قریشی کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

 گینگز آف واسے پور اسٹار ہما قریشی کو موٹاپے پر مسلسل ٹرول کیا جاتا رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں 37 سالہ اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ لوگ اداکاروں پر ذاتی طور پر حملہ کرنے کے عادی ہیں، اگر انھیں کوئی اداکارہ پسند نہیں تو کوئی بات نہیں لیکن ذات پر جملے نہ کسیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ بہتان بازی اور رکیک جملے کہنے اچھی عادت نہیں۔ کوئی بہت برا لگتا ہے تو اس کی فلمیں نہ دیکھیں۔

ہما قریشی نے کہا کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں نے سیکھا ہے کہ ایسے لوگوں کو سیریس نہ لیں۔ یہ آٹے میں نمک کے برابر لوگ ہیں انھیں نظر انداز کرکے اپنے کام میں دھیان دیں اور پرفارمنس سے جواب دیں۔

ہما قریشی نے گینگز آف واسے پور کے بعد جولی ایل ایل بی، ڈبل ایکس ایل، مونیکا، اوہ مائی ڈارلنگ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں اور ڈبل ایکس میں تو ان کا کردار ہی ایک فربہ عورت کا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر