
پروجیکٹ K، ناگ اشون کی ہدایت کاری میں، سان ڈیاگو کامک کان 2023 میں ڈیبیو کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم ہوگی۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ اور عملہ شرکت کرنے والا تھا لیکن اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے اس تقریب میں مبینہ طور پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے جاری ہڑتال کی حمایت میں اداکارہ نے تقریب میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے 2017 میں ون ڈیزل کے ساتھ XXX: Return of Xander Cage کے ساتھ ہالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ دوسری جانب اس سال کے آغاز میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں، دیپیکا نے Naatu Naatu کو متعارف کرایا تھا، جو SS Rajamouli کے بلاک بسٹر RRR سے بہترین اوریجنل گانا آسکر ایوارڈ یافتہ تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جس نے انڈسٹری کے ایک اندرونی ذرائع کے حوالے سے بتایا، دیپیکا اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گی اور گزشتہ ہفتے سے جاری ہڑتال کے دوران اداکاروں کے لیے SAG-AFTRA کے رہنما اصولوں پر عمل کریں گی۔
خیال رہے کہ دیپیکا ہالی ووڈ اداکاروں کی یونین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی پہلی ہندوستانی مشہور شخصیت نہیں ہیں۔ حال ہی میں اداکار پرینکا چوپڑا نے بھی ہڑتال کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے کہ20 جولائی کو SDCC کے پہلے دن، پروجیکٹ K کے ساتھی اداکار پربھاس اور کمال ہاسن فلم کے آفیشل ٹائٹل، ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ کی نقاب کشائی کریں گے۔
پروجیکٹ K، ناگ اشون کی ہدایت کاری میں، SDCC میں ڈیبیو کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم ہوگی جس میں دیپیکا، پربھاس اور کمل ہاسن کے ساتھ، اس میں امیتابھ بچن، رانا دگوبتی اور دیشا پٹانی سمیت دیگر اداکار بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News