
ہیما مالنی نے ’’باغبان‘‘ میں اپنے کردار کے متعلق کیا اہم انکشاف
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے بتایا ہے کہ ان کے باغبان جیسے اسکرپٹس کو منتخب کرنے میں ان کی والدہ کا کلیدی کردار تھا۔
ہیما مالنی نے کہا کہ وہ روی چوپڑا کی 2003 کی فیملی فلم باغبان میں ‘چار بچوں کی ماں’ کا کردار ادا کرنے کے لیے شروع میں قائل نہیں تھیں جبکہ اس فلم میں انہیں امیتابھ بچن کے مدمقابل کردار میں دکھایا گیا تھا اور باغبان باکس آفس پر کامیاب بھی رہی تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اپنے ایک انٹرویو میں ہیما نے بتایا، “مجھے یاد ہے جب میں روی چوپڑا سے کہانی سن رہی تھی، میری والدہ ساتھ بیٹھیں تھیں۔ ان کے جانے کے بعد، میں نے کہا، ‘چار اتنے بڑے بڑے لڑکوں کی ماں کا کردار کرنے کو بول رہے ہیں۔ میں یہ کیسے کر سکتی ہوں۔’ لیکن میری ماں نے کہا، ‘نہیں نہیں نہیں، آپ کو یہ کرنا چاہیے!’ میں نے کہا، ’’کیوں؟‘‘ جس پر میری والدہ نے کہا کہ ’’نہیں، کہانی بہت اچھی ہے۔ آپ کو یہ کرنی چاہیے۔‘‘ میں نے کہا، ‘ٹھیک ہے، میں کروں گی۔’
لیکن اس سے پہلے میں نے محسوس کیا… اس سے پہلے، میں فلمیں نہیں کر رہی تھی۔ ایک طویل وقفے کے بعد، میں کام کر رہی تھی. تو میں نے سوچا، ‘میں یہ کیوں کروں؟’ لیکن والدہ نے کہا، ‘نہیں، آپ کو یہ کرنا چاہیے۔ کردار بہت اچھا ہے۔‘‘
باغبان کے بعد، ہیما نے یش چوپڑا کی 2004 کی بلاک بسٹر فلم ویر زارا میں دوبارہ امیتابھ کے ساتھ کام کیا۔ط
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News