
ایمن خان نے بیٹی امل کا نیا نام رکھ دیا؟
پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے بیٹی امل کی خواہش پر اس کا نیا نام رکھ دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کی بیٹی کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی سے پوچھتی ہیں کہ آپ اتنا غصے میں کیوں ہیں جس پر امل کہتی ہے کہ میں اپنا نام بدلنا چاہتی ہوں۔
ایمن خان کہتی ہیں کہ آپ کا نام اتنا پیار تو ہے لیکن بیٹی کے اصرار پر وہ پوچھتی ہیں کہ آپ کو کیا نام رکھنا ہے؟
جواب میں امل کہتی ہے کہ مجھے اپنا نام پاکستان رکھنا ہے جس پر ایمن خان خوب ہنستی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ چلو ٹھیک ہے آج سے میں آپ کو پاکستان کہہ کر بلاؤں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News