سنی لیونی کا مہیش بھٹ کے حوالے سے اہم انکشاف
ایک حالیہ انٹرویو میں سنی لیونی نے بتایا کہ مہیش بھٹ نے بگ باس 5 کے دوران اداکارہ کو فلم ‘جسم 2’ کی پیشکش کی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز رئیلٹی شو بگ باس 5 سے کیا جس دوران انہوں نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی کیونکہ وہ بھارت میں پہلی بار مہمان مدمقابل کے طور پر نظر آئیں تھیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب مجھے’جسم 2 ‘ کی آفر ہوئی تھی تو مجھے نہیں لگتا تھا کہ حقیقی ہے اور میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ مہیش بھٹ کون ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بگ باس 5 کے دوران مہیش بھٹ بطور مہمان شو میں آئے تھے جس پر گھر کے تمام افراد بہت پرجوش تھے لیکن میں ان کی شناحت سے بےخبر تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بگ باس کے گھروالوں کے جوش سے اندازہ ہوا کہ یہ مہمان بہت خاص ہے اور پھر جب انہوں نے فلم میں مرکزی کردار کی آفر کی تو وہ بہت حیران تھیں۔
خیال رہے کہ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں پنا ڈییو ’جسم 2 ‘ سے کیا تھا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
