پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنی مرحوم والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے۔
حال ہی میں معروف اداکار عدنان صدیقی نے یوٹیوبر جنید اکرم کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی مرحوم والدہ کے ساتھ گزرے آخری لمحات کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت چھوٹا تھا جب میری والدہ کا انتقال ہوگیا تھا، مجھے اب بھی یاد ہے کہ میں میٹرک کا امتحان دے رہا تھا اور میری والدہ اسپتال میں داخل تھیں، ہم دونوں رات کا کھانا اسپتال میں کھاتے تھے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ میری والدہ ڈیڑھ سال تک اسپتال میں داخل رہیں اور میں اپنی آنٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جوکہ ہمارے لیے رات کا کھانا بناتی تھیں۔
اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اس وقت بمشکل 16 سال کا تھا جب والدہ کا انتقال ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News