
سشمیتا سین نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے متعلق اپ ڈیٹ کردیا
بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک نام سشمیتا سین کا ہے جو اپنے تعلقات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سوئٹزرلینڈ اور پیرس میں شاندار وقت گزارنے کے بعد واپس آئیں ہیں اور اپنے ساتھ ہی اپنے مداحوں سے ساتھ اپنی صحت اور آنے والے پراجیکٹ کے متعلق کچھ اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اداکارہ نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ ’’میری صحت بہت اچھی ہے… میں اچھا کھا رہی ہوں۔‘‘
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس موقع پر مداحوں نے ان کے آنے والے پراجیکٹ ’ٓآریا‘ کے متعلق جاننے کے لئے کچھ سوالات کئے جس کا جواب دیئے بغیر اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پاس اپنے پراجیٹکس کے حوالے بتانے کے لئے بہت کچھ موجود ہے۔
انہوں نے کہا، “میں آریہ 3 کا انتظار کر رہی ہوں… مجھے لگتا ہے کہ یہ اس بار بہت خوبصورت ہونے والا ہے۔ اس میں بہت کچھ شامل ہے … آپ کو بتانے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں اور مجھے امید ہے یہ آپ کو پسند ئے گی.”
یاد رہے کہ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں اپنی آنے والی ویب سیریز آریہ 3 کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا اور ان کی انجیو پلاسٹی اور سٹینٹ امپلانٹ کرایا گیا تھا۔
آریہ 3 کے علاوہ، سشمیتا کے پاس ایک ویب سیریز، تالی بھی ہے جس میں وہ ٹرانسجینڈر شریگوری ساونت کے طور پر نظر آئیں گی جو 2013 کے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (NALSA) کیس میں درخواست گزاروں میں سے ایک تھیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے ایک ٹرانس جینڈر شخص کو تیسری جنس کے طور پر تسلیم کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News