Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے تین منٹ کے لیے کتنا معاوضہ مانگا؟

Now Reading:

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے تین منٹ کے لیے کتنا معاوضہ مانگا؟

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے معاوضہ لینے کی ریس میں کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹائمزآف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی کامیابیوں سے آسمان کو چھو رہی ہیں،خوبصورتی اوراداکارانہ صلاحیتوں کے سبب تھوڑے عرصے میں فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے والی اداکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں کیونکہ وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

اروشی روٹیلا تیلگو فلم سازبویاپتی سرینو کی آنے والی فلم میں ایک ناقابل یقین آئٹم نمبر پرفارم کریں گی جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو فلم ساز بویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے کے لیے اروشی روٹیلا نے 3 منٹ کے 3 کروڑ روپے مانگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس مطالبے کے تحت اگر اروشی روٹیلا کو ادائیگی ہو جاتی ہے تو وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔

Advertisement

اب تک کسی بھی اداکارہ کو صرف ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے اتنی بڑی رقم ادا نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر