کنگنا رناوت کی سونم کپور پر کڑی تنقید
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے اداکارہ سونم کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اداکارہ نے سونم کپور کو ان کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کو نیچا دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری بھی پوسٹ کی ہے جس میں سونم کپور کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن نے ریپڈ فائر راؤنڈ کھیلتے ہوئے سونم کپور سے پوچھا: “اگر آپ میں مشہور شخصیات کو طاقت دینے کی صلاحیت ہو تو آپ روانی سے انگریزی بولنے کی صلاحیت کی یہ طاقت کس کو دیں گی ؟”

جس پر سونم نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوراً ہی کنگنا کا نام لیا۔
کنگنا رناوت اس کلپ کو دیکھ کر دل شکستہ ہو گئیں اور اس لیے انہوں نے انیل کپور کی بیٹی پر طنز کیا۔
انہوں نے لکھا: “میں نے فلم مافیا کے ساتھ برسوں کی لڑائیوں سے جو سیکھا وہ یہ ہے کہ کسی بھی بیرونی شخص کا انگریزی نہ بولنے پر مذاق نہیں اڑایا جائے گا… اور یہ شو باضابطہ طور پر ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ،’’ 24 سال کی عمر میں کھلے عام غنڈہ گردی، تذلیل اور مذاق اڑائے جانے کے بعد بھی میں نے نفاست پسندانہ انداز بیان اور عاجزی کا مظاہرہ کیا جو انگریزی بولنے والی گپ شپ والی آنٹیاں نام نہاد عظیم پرورش کے ساتھ کبھی نہیں کر سکتیں۔‘‘
پیشہ ورانہ محاذ پر، کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم، ایمرجنسی میں ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ فلم 24 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
