جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے ساتھ عدالتی جنگ کا باب بند کر دیا
اب تک کے سب سے زیادہ مشہور ہتک عزت کے مقدمے سے گزرنے کے بعد، جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے اپنی زندگی کو دوبارہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس حوالے ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ دونوں اب پرامید ہیں کہ ان کی چھ ہفتوں کی عدالتی لڑائی ان سے بہت پیچھے ہے۔
اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جانی ڈیپ نے صرف فیصلے کے چند ماہ میں ہی قانونی جنگ کا “باب بند” کر دیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ’’اداکار اپنی پسند کا کام کرنے مین خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں۔‘‘
اسی طرح، امبر ہرڈ بھی اپنی زندگی اور کیریئر میں آگے بڑھ رہی ہیں اور فلم ان دی فائر کے ساتھ ہالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔
عدالت میں فیصلہ ہارنے کے بعد، اداکارہ کچھ مہینوں کے لیے اسپین چلی گئیں تھی جہان وہ میڈیا کی نظروں سے دور تھیں۔
خیال رہے کہ مقدمے کی سماعت سے قبل، جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا گیا تھا، امبر ہیرڈ نے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ کے ذریعے الزام لگایا گیا تھا کہ وہ “گھریلو بدسلوکی کی نمائندگی کرنے والی عوامی شخصیت” ہیں۔
اس خبر سے اداکار کو زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ڈزنی کے پائریٹس آف دی کیریبین فرنچائز میں جیک اسپیرو کے اپنے مشہور کردار سے محروم ہوگئے۔
ڈیپ نے op-ed کو چیلنج کیا کیونکہ اس نے انہیں ‘بدنام’ کیا اور فیصلہ ان کے حق میں آیا اور فیصلے کے وقت، ڈیپ نے کہا کہ انہیں اپنی “زندگی واپس مل گئی ہے۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
