Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریشم نے سکینہ سمو کو منافق کیوں کہا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

ریشم نے سکینہ سمو کو منافق کیوں کہا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

ریشم نے سکینہ سمو کو منافق کیوں کہا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم کی جانب سے معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سمو کو منافق کہنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے ہدایتکارہ سکینہ سمو سے متعلق سوال کیا۔

سوال کے جواب میں اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ میں ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، ایسے لوگ منافق ہوتے ہیں، اللہ معاف کرے، میں نے ان کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا لیکن جب مجھے میرے کام کا صلہ دیا گیا اور اعزاز سے نوازا گیا تو انہیں بہت تکلیف ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے اور علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا گیا تو وہ برداشت نہ کرسکیں اور ہم دونوں کے پیچھے ہی پڑ گئیں۔

ریشم نے کہا کہ انہوں نے سکینہ سمو کے ساتھ ایک ڈرامے ’معافی‘ میں کام کیا، وہ اچھی ہدایت کارہ ہیں اور انہوں نے اس وقت میری بہت تعریف بھی کی اور منافقت دیکھیں جب اعزاز دیا گیا تو انہیں بُرا لگ گیا، وہ یہ بات مجھے کال کرکے بھی کہہ سکتی تھی لیکن انہوں نے میڈیا پر کہا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ میرے ایوارڈ سے اتنی ناراض کیوں ہوئیں، میں نے بہت لگن سے کام کیا ہے اور اپنے ساتھیوں کو عزت دی ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ آپ میرے ساتھیوں سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ ریشم کیسی شخصیت ہے؟ ہر کوئی آپ کو میری محنت اور ایمانداری کے بارے میں بتائے گا، آپ (سکینہ سمو) کون ہوتی ہیں یہ کہنے والی کہ مجھے بلاوجہ ایوارڈ دیا گیا یا میں حق دار نہیں تھی۔

یاد رہے کہ 2021 میں مایاناز اداکارہ ریشم کو فلم اور ٹیلی ویژن کے لیے ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جس پر سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سمو نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر اور ریشم اس ایوارڈ کے حقدار نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر