لیجنڈری اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہا ہے کہ مجھے کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں زرین عمر اپنی عدت کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد سے میری زندگی صرف عمر کے گرد ہی گھومتی رہی کیونکہ میں نے کبھی کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچا۔
اولاد نہ ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس موضوع کے بارے میں کبھی تفصیل سے بات نہیں کی، میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ اللّٰہ کی طرف سے منظور نہیں تھا کہ میری اولاد ہو۔
زرین عمر نے کہا کہ میں جانتی تھی کہ عمر کی پہلی شادی سے بچے ہیں اور میں نے اپنے بہن بھائیوں کے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح ہی پالا ہے تو وہ پالنے والی بھی ماں ہی ہوتی ہے اس لیے مجھے کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
اُنہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے عدت کے دوران اپنے کمرے میں جانا بھی بہت مشکل تھا اس لیے میں لاؤنج میں ہی رہتی تھی کیونکہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ عمر ابھی بھی وہیں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر2021ء میں طویل علالت کے بعد عمر شریف کا جرمنی میں انتقال ہوگیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
