
ڈائریکٹر انیل شرما نے اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
ہدایتکار انیل شرما نے اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں غدر 2 کے ڈائریکٹر انیل شرما نے معروف بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور امیشا پٹیل کے درمیان جھگڑے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ رپورٹس غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں مصروف ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ایسی منفی باتیں کیوں پھیلا رہے ہیں، میرا اور امیشا پٹیل کا تعلق 22 سال پرانا ہے اور آگے بھی قائم رہے گا۔
ہدایتکار نے کہا کہ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے، میں فلم کیلئے پُرجوش ہوں اور اس وقت پوری توجہ فلم کی تیاری پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News