
اداکارہ ہما قریشی کتنے سال کی ہوگئیں؟
بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی، جو اپنی بے باک طبیعت اور بولڈ انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں مذہبی پولرائزیشن کے معاملے پر کھل کر بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے کبھی بھی صرف اس لیے مختلف محسوس نہیں کیا کہ وہ ایک مسلمان ہیں۔
اداکارہ سے ہندوستانی سنیما میں پولرائزیشن کی موجودگی کے بارے میں پوچھا گیا۔ وہ اس سوال سے الجھ کر رہ گئی اور کہنے لگی، “میں آج کل ایسی باتیں سنتی ہوں، لیکن سمجھ نہیں آتی کہ یہ کہاں سے آرہی ہیں۔”
اداکارہ نے مزید کہا کہ “میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ میں مسلمان ہوں اور میں مختلف ہوں۔ میرے والد 50 سال سے کیلاش کالونی (دہلی) میں ایک ریسٹورینٹ چلا رہے ہیں۔ میرے ذاتی تجربے میں، میں نے ایسا کبھی محسوس نہیں کیا۔ لوگوں نے محسوس کیا ہوگا۔‘‘
تاہم سوشل میڈیا پر جہاں بہت سے صارفین نے ہندوستان کی مذہبی رواداری کے بارے میں “سچ بولنے” پر ان کی تعریف کی، وہیں دوسروں نے ان پر ہندوستانی حکومت کی بربریت کے خلاف موقف نہ لینے پر تنقید کی۔
خیال رہے کہ ہما قریشی فلم ترلا میں نظر آئیں گی، جہاں وہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ بایوپک ترلا دلال کی متاثر کن کہانی اور اس کی زندگی کو معنی دینے کے عزم پر روشنی ڈالتی ہے۔ پیوش گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور رونی اسکریووالا، اشونی ایر تیواری اور نتیش تیواری کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں شریب ہاشمی نے ترلا کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کا پریمیئر 8 جولائی کو ZEE5 پر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News