
اداکار عدنان صدیقی نے قومی کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری فلمیں بھارتی ڈراموں کی طرح ہیں۔
حال ہی میں ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ پاکستان کی مشہور ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘اب بھارتی ٹی وی چینل ’زندگی‘ پر نشر کی جائے گی۔
اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ سن کر ایسا محسوس ہوا کہ سرحد پار میرے پڑوسی ملک میں بھی کوئی مجھے اب ٹی وی اسکرین پر دیکھے گا، جہاں میں پہلے سے ہی مشہور ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے اس ڈرامے کو دوبارہ دیکھنا ایک اچھی یاد رہے گی چونکہ اب یہ باضابطہ طور پر ’زندگی‘ چینل پر نشر ہونے جا رہا ہے تو اس کا احساس یوٹیوب جیسے مختلف پلیٹ فارمز پر ڈرامہ دیکھنے سے بالکل مختلف ہو گا۔
عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2017ء میں جب فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کے لیے میں بھارت میں موجود تھا تو ایک دن نئی دہلی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کھانا کھانے کے لیے جانے سے پہلے بونی کپور نے مجھ سے کہا کہ اپنے ساتھ سیکیورٹی کو لے کر جانا چاہیے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ لوگ مجھے پہلے سے جانتے ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے بونی کپور کی بات سن کر سوچا کہ یہاں بھلا مجھے کون جانتا ہو گا تو میں بغیر سیکیورٹی کے ہی کھانا کھانے کے لیے چلا گیا اور وہاں میں نے اپنے جتنے مداح دیکھے میں حیران رہ گیا اور مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ جب بڑی تعداد میں مداحوں نے مجھے گھیر لیا تو میں نے بونی کپور کو کال کی کہ سیکیورٹی بھیج کر مجھے یہاں سے نکالیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بالکل بالی ووڈ فلموں کی طرح ہیں اور ہماری فلمیں بالکل بھارتی ٹی وی ڈراموں کی طرح ہیں۔
عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیلیویژن پاکستان کا سب سے بڑا میڈیم ہے، ہمارے پاس یہاں فلموں سے بڑے مصنف اور اداکار ہیں، 70 اور 80 کی دہائی کے آغاز میں ہمارے ڈرامے پوری دنیا میں مشہور تھے۔
اداکار نے کہا کہ ٹیلیویژن کے لیے ہمیں تربیت ہی اس انداز میں دی گئی ہے کہ ہمارے ڈرامے خود بخود ہی اعلیٰ معیار کے بنتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News