سمانتھا کی آنے والی سیریز کی شوٹنگ مکمل، اداکارہ نے اسے خاص دن قرار دے دیا
اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اپنی آنے والی سیریز سیٹاڈل انڈیا کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔
سامنتھا روتھ پربھو نے سیٹاڈل انڈیا کی شوٹنگ ختم ہوگئی ہے اور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شوٹنگ کے مکمل ہونے کی خبر کی تصدیق بھی کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دی فیملی مین فیم کے راج اور ڈی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی سیٹاڈل انڈیا پرینکا چوپڑا کے سیٹاڈل کا ایک اسپن آف ہے۔ سمانتھا اس سیریز میں ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جو ان کا پہلا آن اسکرین تعاون ہے۔
ایک سیلفی شیئرکرتے ہوئے، سمانتھا نے 13 جولائی کو ایک خاص دن قرار دیا۔
سیلفی میں سمانتھا گاڑی میں بیٹھی نظر آئیں اور تصویر کے کیپشن میں 13 جولائی کو ہمیشہ کے لئے خاص دن قرار دیا۔

خیال رہے کہ اطلاعات تھیں کہ اداکارہ سیٹاڈل کی شوٹنگ کے بعد اداکاری سے ایک لمبا وقفہ لینے کی خواہش رکھتیں ہیں جس دوران وہ اپنی صحت پر توجہ دیں گی۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سمانتھا اگست میں کم از کم ایک سال کے وقفے کے لیے امریکہ جائیں گی۔ اس کے وقفے کی وجہ ان کی خود سے قوت مدافعت کی بیماری کے ساتھ جاری جنگ ہے، جس کے لیے وسیع علاج اور تھراپی سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ امریکہ میں علاج کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور طبی مقاصد کے لیے جنوبی کوریا بھی جا سکتی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نے ایڈوانس می لی گئی رقم بھی واپس کردی ہے اور وہ سیٹاڈل کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کوئی بھی پراجیکٹ کرنے کی خواہشمند نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
