Advertisement
Advertisement
Advertisement

اریجیت سنگھ کی آواز میں ایک اور آئیکونک گانا

Now Reading:

اریجیت سنگھ کی آواز میں ایک اور آئیکونک گانا
اریجیت سنگھ

اریجیت سنگھ کی آواز میں ایک اور آئیکونک گانا

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم گدر 2 اگست میں ریلیز کے لیے تیار ہے تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے ’’اُد جا کالے کاوا‘‘ کے بعد، 2001 کی فلم گدر کے ایک اور گانے کا نیا ورژن ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئیکونک گانا ’’میں نکلا گڈی لے کے‘‘ کا نیا ورژن اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا جائیگا۔

ارجیت سنگھ، سنی دیول اور امیشا پٹیل کی اداکاری والی فلم گدر 2 میں اُدت نارائن کے مشہور گانے کو اپنی آواز میں دوبارہ گائیں گے تاہم گلوکار نے مبینہ طور پر گدر 2 کے لیے دل جھوم نامی ایک اصل گانا بھی گایا ہے۔

اس حوالے سے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ، “میں نکلا کا اصل ورژن… بہت زیادہ ہٹ ہوا تھا اور آج 22 سال گزرنے کے بعد بھی یہ گانا کافی مقبول ہے جو کہ پارٹیوں اور شادی کی تقریبات میں بجایا جاتا ہے۔ جب انہوں نے گانا دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا تو خیال یہ تھا کہ اصل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے لیکن اس میں کچھ تازگی شامل کی جائے۔ جس کے لئے میتھون (میوزک ڈائریکٹر) کے ساتھ ایک نئی آواز لانے کا فیصلہ کیا اور سب نے فیصلہ کیا کہ ارجیت سنگھ گانے کے لیے صحیح انتخاب ہوں گے۔

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے، فلم کے قریب ایک اور ذرائع نے ا کہا، “ہاں، اریجیت سنگھ ادت جی کے ساتھ گانا گا رہے ہیں۔ ارجیت اور ادت جی نے جادو بنایا ہے۔ اصل ٹریک میں کوئی بڑی ترمیم نہیں کی ہے کیونکہ وہ کسی کلاسک کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے تھے جسے لوگ کئی سالوں سے پسند کرتے آئے ہیں۔ نیز، وہ گیت کے اصل تخلیق کار اُتم سنگھ کی تخلیق کا احترام کرتے ہیں۔

Advertisement

انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنی دیول، امیشا پٹیل اور اتکرش شرما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے جس میں امیشا سکینہ اور سنی تارا سنگھ کا کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر