Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین سے غیر مناسب سوالات کرنے پر متھیرا نے نادر علی کو کھری کھری سنا دی

Now Reading:

خواتین سے غیر مناسب سوالات کرنے پر متھیرا نے نادر علی کو کھری کھری سنا دی

خواتین سے غیر مناسب سوالات کرنے پر متھیرا نے نادر علی کو کھری کھری سنا دی

پاکستان کی معروف میزبان متھیرا نے خواتین سے غیر مناسب سوالات کرنے پر یوٹیوبر نادر علی کو کھری کھری سنائی ہیں۔

  حال ہی میں پاکستان کی معروف میزبان متھیرا نے بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام دی انسٹا شو ود متھیرا میں مہمان یوٹیوبر مبین الحق سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف یوٹیوبرز کے پوڈکاسٹ سے متعلق رائے جاننی چاہی۔

 مہمان یوٹیوبر مبین الحق نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ نادر علی اخلاقیات کے بارے میں جانتا ہے، وہ جانتا ہے کہ وہ غلط ہے لیکن پھر بھی وہ ویوز اور ریٹنگ کی خاطر متنازع مواد کو جانے دیتا ہے۔

متھیرا نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے خود تجربہ کیا ہے، انہوں نے نادر علی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جس کا تجربہ اچھا نہیں رہا، غیر مناسب سوالات کی وجہ سے بار بار ری ٹیک لینے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ نادر علی کو عموماً خواتین پر اعتراض ہوتا ہے، وہ خواتین کے حوالے سے غلط سوالات کرکے انہیں نیچا دیکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

Advertisement

متھیرا نے کہا کہ وہ خواتین کو مناسب عزت بھی نہیں دیتا جبکہ اس کے برعکس انہوں نے تابش ہاشمی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آئے اور چھا گئے۔

میزبان تابش ہاشمی کے حوالے سے متھیرا کی رائے سے ان کے مہمان یوٹیوبر مبین الحق نے بھی اتفاق کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر