Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیریئر کے آغاز میں تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنے والے اداکار نے خاموشی توڑ دی

Now Reading:

کیریئر کے آغاز میں تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنے والے اداکار نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل نے انڈسٹری میں تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

شجاع اسد ایک میگزین کی جانب سے یوٹیوب شو میں بطور مہمان مدعو تھے جہاں انہوں نے مختلف پروڈکشن ہاؤسز کے آڈیشنز کے دوران اپنے غیرمعمولی دانتوں کی وجہ سے ذلت اٹھانے کا ذکر کیا۔

اداکار نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں آڈیشن کے لیے جاتا تھا جہاں ٹیم ممبرز مجھے کہتے تھے کہ تمہارے دانت ٹھیک نہیں ہیں اور اچھے نہیں لگتے۔ ڈرامہ ٹیم کے ملازمین میرے منہ پر ایسے جملے کستے تھے اور اس وجہ سے وہ مجھے نظر انداز کرتے تھے اور دوسرے اداکاروں کا احترام کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ایسے دور سے گزرنا پڑا جبکہ میں موٹا بھی تھا۔ میرا وزن کم ہوا پھر میں نے دانتوں میں بریسز بھی لگائے اور اس وجہ سے میں مسکرا بھی نہیں سکتا تھا۔ ایسی کئی چیزیں ہیں جس کے بارے میں میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔

واضح رہے کہ شجاع اسد نے اپنے کیریئر کا آغاز نیلم منیر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ سے ایک مرکزی اداکار کے طور پر کیا۔

Advertisement

وہ اس وقت ڈرامہ سیریل برینڈش 2 میں نظر آ رہے ہیں۔ شجاع کئی مشہور ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ اداکار کو ناقدین اور ڈرامہ ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے جبکہ ان کا حالیہ پروجیکٹ کالج گیٹ فار گرین انٹرٹینمنٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر