Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو بھارت میں نشر کرنے کا اعلان

Now Reading:

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو بھارت میں نشر کرنے کا اعلان

بھارتی ٹی وی چینل ’زندگی‘ نے پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 2 اگست سے ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کردیا۔

’زندگی‘ ٹی وی پر پہلے ہی متعدد پاکستانی مقبول ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں، جس میں ’کہاں کہ وہ سچے تھے، قصہ مہربانو کا، چپکے چپکے، ’آتش عشق‘، آسمانوں پہ لکھا، جو چلے تو جاں سے گزر گئے، یہ دل میرا، یہ رہا دل اور سنو چندا 2‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اب ’زندگی ٹی وی‘ نے ’میرے پاس تم ہو‘ کے ٹریلرز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے 2 اگست سے ٹی وی چینل سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دکھانے کا اعلان کردیا۔

’میرے پاس تم ہو‘ سال 2019 اور 2020 کا مقبول ترین ڈراما تھا، اس میں عدنان صدیقی نے ’شہوار‘ نامی ایک ایسے شادی شدہ امیر شخص کا کردار ادا کیا تھا، جسے ایک شادی شدہ غریب خاتون سے عشق ہوجاتا ہے۔

عدنان صدیقی کے کردار ’شہوار‘ کو ڈرامے میں عائزہ خان کے کردار ’مہوش‘ سے محبت ہوجاتی ہے۔

Advertisement

مہوش کا کردار ڈرامے کے غریب کردار ’دانش‘ یعنی ہمایوں سعید کی اہلیہ ہوتی ہیں مگر غربت کی وجہ سے مہوش آگے چل کر شوہر سے طلاق لے کر امیر شخص ’شہوار‘ سے شادی کی خواہش مند ہوتی ہیں۔

’میرے پاس تم ہو‘ میں شادی شدہ مرد اور خاتون کو دولت کی وجہ سے تعلقات پر اور پاکستانی معاشرے کے برعکس حالات میں دکھانے پر ڈرامے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔

تاہم ساتھ ہی یہ پاکستانی ٹیلی وژن کی تاریخ کا سب سے مقبول ڈرامہ بھی بنا اور اب اسے بھارت میں بھی دکھایا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ’زندگی‘ ٹی وی بھارت کا وہ واحد ٹی وی چینل ہے جو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ڈراموں کو بھی ہندی اور اردو زبان میں نشر کرتا ہے۔

بھارت میں پاکستانی ڈراموں اور ویب سیریز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ پاکستانی ٹی وی اداکاروں کے بہت بڑے مداح ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر