Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم ساز ابو علیحہ نے سندھی زبان میں فلم بنانے کا اعلان کردیا

Now Reading:

فلم ساز ابو علیحہ نے سندھی زبان میں فلم بنانے کا اعلان کردیا

پاکستانی فلم ساز ابو علیحہ نے سندھی زبان میں فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے، اس سے قبل آخری بار 1997 میں سندھی زبان میں فلم ریلیز کی گئی تھی۔

نجی میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ’دادل‘ اور ’جاوید اقبال – ان کہی کہانی‘ جیسے منفرد موضوعات پر فلم تخلیق کرنے والے مایاناز فلم ساز ابو علیحہ نے سندھی زبان میں فلم بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمرکوٹ ، تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نرملا نے تھرپارکر سے کراچی آکر ان کی فلم کے لئے 2 گانے ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔

نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ان دنوں اپنی سندھی فیچر فلم ‘بھوپو’ کی ہدایت کاری میں مصروف ہیں جس کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آخری سندھی فیچر فلم 1997 میں ریلیز ہوئی تھی، 26 سال بعد اس زبان میں فلم تحریر کی ہے۔

انہوں نے فلم کی کہانی بتاتے ہوئے بتایا کہ فلم تھرپارکر اور راجستھان کے قدیم بھوپا قبائل پر مبنی ہے جس کی سیکڑوں سال پرانی وراثت ہے۔ وہ اکثر کالے جادو کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ یہ فلم ایک کلاسٹروفوبک تھرلر ہے جس کی کہانی محبت اور بقا کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں حقیقت سے قریب تر رنگ بھرنے کے لئے انہوں نے سندھی اداکاروں کو مرکزی کرداروں کے لئے منتخب کیا ہے جو زبان سے اچھی طرح واقف رکھتے ہیں، حتیٰ کہ معاون اداکار بھی تھرپارکر سے چنے گئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے انہوں نےایک ایکٹنگ کوچ بھرتی کیا ہے جو ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ سندھی زبان ہوگی جبکہ اردو زبان میں ڈب کی جائے گی اور اسے بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر