
فلم ’بے بی لیشیس‘ سے متعلق شہروز سبزواری کے بیان پر سائرہ یوسف کا ردعمل وائرل
فلم ’بے بی لیشیس‘ سے متعلق پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری کے بیان پر سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کا ردعمل وائرل ہو گیا ہے۔
حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری اپنی فلم’ بے بی لیشیس ‘ کی پروموشن کیلئے سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ مصروف ہیں۔
اس دوران اداکار کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب سب نے فلم بے بی لیشیس کو ماننے سے انکار کردیا تھا سب پیچھے ہٹ گئے تھے لیکن میں نے وہی کیا جو مجھے میری فیملی کی جانب سے سکھایا گیا ہے وہ یہ کہ چیز چاہے جو بھی ہو اگر اس کے ساتھ ایک بار آپ کا نام لگ جائے تو اس کا ساتھ دو اور میں نے کیا۔
ویڈیو میں اداکار کے ہمراہ ان کی سابقہ اہلیہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے شہروز کی گفتگو کے بعد سامنے دیکھا اور مسکرا دیا۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News