کترینہ کیف نے فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ سے متعلق خبروں کی تردید کردی
بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
فرحان اختر کے پروجیکٹ سے پریانکا چوپڑا کے نکلنے کے بعد انڈسٹری میں یہ افواہیں گرم تھیں کہ کترینہ کیف نے بھی فلم کو چھوڑ دیا ہے۔
نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی ووڈ مصروفیات اور دیگر پروجیکٹس میں کام کی وجہ سے ’جی لے ذرا‘ سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ فرحان اختر کے پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور ان کا اسے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کا فلمی کردار زویا اور فرحان اختر سے گہرا تعلق ہے اور وہ ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کے بعد نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جی لے ذرا‘ کی میگا کاسٹ میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں اور پریانکا کی جگہ کیارا ایڈوانی کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
