 
                                                      اداکارہ یشما گِل کا دل کس نے جیتا؟
پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے اس شخص کے بارے میں بتایا ہے جس نے ان کا دل جیتا۔
حال ہی میں معروف اداکارہ یشما گِل نے مائیکرو بلاگنگ ایپ ’تھریڈز‘ پر ایک کریم کے ڈیلیوری بوائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی اپنی زندگی میں اس کریم ڈیلیوری بھائی جتنا ذمہ دار کیوں نہیں ہو سکتا ؟
انہوں نے لکھا کہ ڈیلیوری بوائے نے مجھے باقاعدہ ثبوت کے طور پر فارمیسیز کی تصاویر بھیج کر بتایا ہے کہ یہ بند ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’تم نے میرا دل جیت لیا ہے لڑکے‘۔
اداکارہ یشما گل نے اس پیغام کے ساتھ ان تصاویر کو بھی شئیر کیا جو ڈیلیوری کرنے والے شخص نے انہیں واٹس ایپ کی تھیں، تصاویر میں فارمیسی کا شٹر گرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 